کرپشن کے خلاف شعور اور عزم کا دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 9 دسمبر کو انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا جائے گا، جس کا مقصد کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنا اور اس کے منفی اثرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

یہ دن پہلی بار 2004ء میں میکسیکو میں منایا گیا تھا، اور تب سے ہر سال بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کے عزم کی تجدید کے ساتھ عالمی سطح پر اس دن کو اہمیت دی جاتی ہے۔ اس کا مقصد کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے عالمی عزم کو مضبوط بنانا اور بدعنوانی کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔

اس موقع پر سرکاری، غیر سرکاری اور فلاحی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات، آگاہی واکس، اور خصوصی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں مضامین اور پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ یہ سرگرمیاں کرپشن کے خلاف اجتماعی کوششوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں