چینی ہیکرز نے امریکی شہریوں کا ڈیٹا چوری کرلیا

ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ سالٹٹائیفوننامی چینی ہیکنگ گروپ نے امریکی شہریوں کا میٹا ڈیٹا چوری کیا ہے۔ یہ سائبر جاسوسی مہم امریکی انفراسٹرکچر اور مواصلاتی کمپنیوں کو نشانہ بنانے کے لیے چلائی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، دنیا بھر میں درجنوں کمپنیوں کو ہیکرز نے نشانہ بنایا، جن میں امریکی ریاست میں موجود 8 ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر فرمز بھی شامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے چینی ہیکنگ گروپ کے خلاف کارروائی کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ امریکی حکومت اس طرح کے سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چین پر امریکی شہریوں کو ہیک کرنے کا الزام لگا ہو۔ رواں سال مارچ میں امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی نے رپورٹ کیا تھا کہ چینی ہیکرزلاکھوں امریکی شہریوں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

مقدمات اور الزامات

اس پس منظر میں 7 چینی شہریوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، جن پر الزام تھا کہ وہ 14 سال پرانی ہیکیگ مہم کا حصہ رہے ، جو امریکی حکام اور شہریوں کے خلاف چلائی گئی ۔ یہ واقعہ امریکی سائبر سیکیورٹی کے لیے بڑا چیلنج بن گیا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ امریکی حکومت ان حملوں کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کرے گی، یہ دیکھنا باقی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں