پی آئی اے کی یورپ کے لیے پہلی پرواز 10 جنوری کو پیرس روانہ ہوگی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے یورپ کے لیے اپنی پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلی پرواز 10 جنوری 2025 کو اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے، عبداللہ حفیظ خان کے مطابق، ابتدائی طور پر ہفتہ وار دو پروازیں جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی، جن کی تعداد بتدریج بڑھائی جائے گی۔

اسلام آباد سے پرواز صبح 11:30 بجے روانہ ہوکر سہ پہر 4 بجے پیرس پہنچے گی، جبکہ پیرس سے واپسی کی پرواز شام 6 بجے روانہ ہوکر صبح 5 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ یہ شیڈول مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے، تاکہ مسافر ناشتہ پاکستان میں اور دوپہر کا کھانا پیرس میں کر سکیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں