پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا ٹرمپ کے نام الیکشن جیتنے پر پیغام

پاکستان تحریکِ انصاف کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے منسوب مصنوعی ذہانت سے تیار کیا گیا ، ایک ویڈیو پیغام شئیر کیا گیا ہے، جِس میں وہ امریکہ میں ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں” مبارکباد ہو میرے دوست” ۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ ” میرے اور پی ٹی آئی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات جیتنے پر مبارک باد۔
’منتخب صدر ٹرمپ ، پاکستان – امریکہ تعلقات کے لیے اچھے ثابت ہوں گے اور ہمیں امید ہے کہ وہ عالمی سطح پر امن، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے کام کریں گے۔ ایک بار پھر مبارک ہو، میرے دوست۔‘

Author

اپنا تبصرہ لکھیں