پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس چینی وزیرِ اعظم پاکستان پہنچ گئے

پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق لی چیانگ پاکستان میں 4 روز کے لیے قیام کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں روس، بیلا روس، ازبکستان، کرغزستان، قازقستان، تاجکستان اور منگولیہ کے وزرائے اعظم شریک ہونگے ۔ جبکہ ایران کے نائب صدر اول اور بھارتی وزیرِ خارجہ کی شرکت بھی متوقع ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں