ٹرمپ کابینہ کا اعلان ہوتے ہی امریکی محکمہ خارجہ کے متعدد اہلکار مستعفی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے عہدہ سنبھالتے ہی محکمہ خارجہ میں بڑی تعداد میں اہلکار مستعفی ہوگئے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں انتظامی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ خارجہ کے کئی افسروں اور دنیا بھر میں تعینات سفیروں سے استعفے طلب کیے، جس کے بعد ادارے میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

مارکو روبیو نے واشنگٹن میں بھارت، آسٹریلیا، اور جاپان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں، جنہیں چین کے خلاف ایک مضبوط اتحاد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس موقع پر روبیو نے چین کو امریکا کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا، جس کے ساتھ ہی حکومتی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں سامنے آ رہی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں