نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں آنےکیلئے تیار

نظام شمسی کے شوقین افراد کے لیے ایک نایاب اور منفرد نظارہ منتظر ہے، کیونکہ 6 سیارے ایک قطار میں آنے والے ہیں۔ 21 جنوری کی رات کو آپ زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، نیپچون، اور یورینس کو آسمان پر ایک قطار میں دیکھ سکیں گے۔

پلینیٹری الائنمنٹ یا پلینیٹری پریڈ کہلانے والے اس نظارے میں زہرہ، مریخ، مشتری، اور زحل کو بغیر ٹیلی اسکوپ کے دیکھا جا سکے گا، جبکہ نیپچون اور یورینس کو دیکھنے کے لیے ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی۔

ماہرین کے مطابق، متعدد سیاروں کا ایک قطار میں آنا ہمیشہ ایک خصوصی اور حیرت انگیز نظارہ ہوتا ہے، جو ہمیں نظام شمسی کی خوبصورتی اور وسعت کا احساس دلاتا ہے۔ اس سے قبل مارچ 2023 میں عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، اور یورینس کو ایک قطار میں دیکھا گیا تھا، جبکہ 3 جون 2024 کو عطارد، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، اور نیپچون ایک سیدھی لکیر میں نظر آئے تھے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں