ازبکستان کے شہر پرقند کے ایک نجی چڑیا گھر میں محبوبہ کو متاثر کرنے کے لیے پنجرے میں جانے والا 44 سالہ ایف اریسکولوف شیروں کی خوراک بن گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، رات کی ڈیوٹی پر موجود مذکورہ شخص ویڈیو بنانے کی غرض سے شیر کے پنجرے کا تالا کھول کر اندر داخل ہوا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شروع میں شیر اس پر حملہ کرنے سے گریز کرتے رہے، لیکن کچھ دیر بعد ایک شیر نے اس پر حملہ کر دیا، جس کے بعد باقی شیروں نے بھی حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ شیروں نے اس شخص کے چہرے اور جسم کو بری طرح زخمی کرتے ہوئے کچھ حصے کھا لیے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ایک شیر کو مار دیا جبکہ دیگر دو شیروں کو دوسرے پنجرے میں منتقل کر دیا۔ یہ المناک واقعہ محبوبہ کو متاثر کرنے کی ایک انتہائی مہنگی کوشش ثابت ہوا۔