لاہور میں اسموگ کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟موسمیاتی ماہرین کا بڑا انکشاف

موسمیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں آئندہ 48 گھنٹے تک اسموگ کی شدت برقرار رہے گی۔ ماہرین کے مطابق بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے پاکستان کے شہر لاہور میں اسموگ کی شِدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بھارت سے آنے والی تیز رفتار ہوا کے ساتھ دھواں پاکستان میں داخل ہوا۔
ہواؤں کا رُخ بدلنے سے گزشتہ روزلاہور میں فضائی آلودگی کی اوسط 157 تھی جبکہ گزشتہ 5 دِن لاہور میں فضائی آلودگی کی اوسط 180 تک رہی۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کا معیار 1067 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا، جبکہ حدِ نگاہ صفر تھی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں