ترکیہ کے شمال مغربی شہر تالکایا میں واقع ایک سیاحتی ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 76 تک جاپہنچی، جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ رات 3 بجے لکڑی سے بنی 12 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر لگی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت میں پھیل گئی۔ آگ سے بچنے کی کوشش میں 2 افراد نے عمارت سے چھلانگ لگائی لیکن جانبر نہ ہوسکے۔
انتظامیہ کے مطابق آگ پر قابو پانے میں 12 گھنٹے لگے۔ واقعے کے بعد ہوٹل مالک سمیت 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے