لطیفہ سائمن نے امریکی کانگریس میں منتخب ہو کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ انتخابات میں انہوں نے کیلیفورنیا کے 12ویں ڈسٹرکٹ کی نشست پر کامیابی حاصل کی، جس کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔
لطیفہ سائمن اب امریکہ میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی سیاسی نمائندگی میں مزید اضافہ کرتی ہیں اور کانگریس میں شامل ہونے والی چوتھی مسلم امریکی خاتون بن گئی ہیں۔ ان سے قبل انڈیانا سے آندرے کارسن، مشی گن سے راشدہ طلیب، اور منی سوٹا سے الہان عمر کانگریس میں مسلم امریکیوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز جو ملک کی سب سے بڑی مسلم سول رائٹس تنظیم ہے، اس نے لطیفہ سائمن کی فتح کو مسلم نمائندگی کے لیے ’’ایک تاریخی سنگ میل‘‘ قرار دیا ہے۔ یہ کامیابی انہیں پورے ملک میں مختلف برادریوں کے حقوق کے لیے مضبوط آواز اٹھانے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔