شہریوں کو تنگ کرنے پر دو بکرے پولیس کی حراست میں

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں دو خوبصورت بکروں نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔
کینٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ بکرے شہر میں گھوم رہے تھے اور پیدل چلنے والوں کا پیچھا کرکے انہیں ہراساں کر رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں بکروں کو شمالی علاقے میں عوام کے ساتھ بدتمیزی کے الزام میں پکڑا گیا۔

پولیس کا مزاحیہ بیان
کینٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ بکرے بہت پیارے ہیں، لیکن کسی کا پیچھا کرنا، چاہے وہ انسان ہو یا بکرے، درست نہیں ہے۔
پولیس نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ بکروں پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا، تاہم انہیں کنگ کاؤنٹی اینیمل شیلٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے مالکان کو تلاش کیا جائے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں