آیت اللہ خامنہ ای کا اسرائیل پر جوابی کارروائی کا اعلان، اسرائیل کو سخت جواب دینے کی دھمکی

ایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیل پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حکام کو ایک بار پھر اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کی بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اسرائیل پر ایک اور حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے حملوں کا ایسا منہ توڑ جواب دیا جائے گا کہ انہیں اپنی جارحیت پر ندامت ہوگی۔ مشیر کا کہنا تھا کہ ایران اپنی سرزمین اور مفادات کی حفاظت کے لئے بھرپور تیار ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے بعد اسرائیل ایران میں کسی بھی مخصوص ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے دفاع کے لئے ہر ممکن اقدام کرنے کے لئے تیار ہے۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر عالمی مبصرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان یہ نیا تناؤ کسی بڑے تنازعے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں