آکسفورڈ یونیورسٹی نے لارڈ ہیگ آف رچمنڈ کو نیا چانسلر منتخب کر لیا ہے۔ لارڈ ولیم ہیگ 800 سالہ تاریخ میں یونیورسٹی کے 160 ویں چانسلر ہوں گے اور وہ آئندہ برس کے آغاز میں یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ اس منصب پر 10 سال تک خدمات انجام دیں گے۔
لارڈ ولیم ہیگ برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے سابق لیڈر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کا وسیع تجربہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے مفید ثابت ہوگا۔
عمران خان کے انتخابی کاغذات مسترد
دلچسپ بات یہ ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان بھی اس عہدے کے لیے امیدوار تھے۔ تاہم، یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ حتمی فہرست میں ان کا نام شامل نہیں کیا گیا، اور وہ اس انتخابی عمل کا حصہ نہ بن سکے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی اپنی قدیم روایت کے تحت دنیا کی اہم شخصیات کو چانسلر کے عہدے پر فائز کرتی ہے، اور لارڈ ولیم ہیگ کے انتخاب سے اس روایت کو مزید تقویت ملی ہے۔