ویسٹ انڈیزکرائسٹ چرچ ٹیسٹ بچانے میں کامیاب، ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ غیر معمولی مزاحمت کے بعد ڈرا کر لیا۔ کیریبین بیٹرز نے چوتھی اننگز میں بہترین تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسا اسکور کھڑا کیا جس نے میزبان ٹیم کی کامیابی کے امکانات ختم کر دیے۔

نیوزی لینڈ نے میچ میں مکمل کنٹرول رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 531 رنز کا بھاری ہدف دیا تھا۔ تاہم ویسٹ انڈیز کے بیٹرز نے 163.3 اوورز تک ڈٹ کر بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 457 رنز بنائے اور مقابلہ برابر کرنے میں کامیاب رہے۔

جسٹن گریوز نے یادگار ڈبل سنچری اسکور کی اور 202 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 388 گیندوں کا سامنا کیا۔ کیمار روچ نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 233 گیندوں پر 58 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ شائے ہوپ نے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 231 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں 466 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کیا۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 167 رنز پر سمٹ گئی تھی، تاہم دوسری اننگز میں بیٹرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میچ کا نقشہ بدل دیا۔ جسٹن گریوز کو ان کی غیر معمولی ڈبل سنچری کی بدولت پلیئر آف دی میچ قرار دیا گی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں