صدر ٹرمپ اور ظہران ممدانی کی ملاقات آج متوقع

واشنگٹن میں جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی کی ملاقات ہونے کی توقع ہے۔ میئر کے انتخابی عمل کے دوران کئی مہینوں تک دونوں شخصیات کے درمیان سخت تنقید کا تبادلہ جاری رہا تھا۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ ممدانی ایک ‘کمیونسٹ میئر’ہیں اور انہوں نے اوول آفس میں ملاقات کی درخواست کی تھی۔ دوسری جانب زہران ممدانی نے جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملاقات کے دوران عوامی تحفظ، روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں کمی اور معاشی تحفظ جیسے اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

ممدانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ میں صدر ٹرمپ پر یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں ان کے ساتھ ایسے کسی بھی ایجنڈے پر کام کروں گا جس سے نیویارک والوں کو فائدہ پہنچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی ایجنڈا نیویارک والوں کو تکلیف دیتا ہے تو میں سب سے پہلے اس پر بات کروں گا۔

میئر ممدانی کی ترجمان کے مطابق یہ ملاقات رسمی روایت کے طور پر ہو رہی ہے، تاہم اس سے قبل منتخب ہونے والے نیویارک کے میئرز کی امریکی صدر سے باقاعدہ خصوصی ملاقاتیں نہیں ہوتی تھیں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں