جنوبی افریقہ نے ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی، انگلینڈ کو سیمی فائنل میں 125 رنز سے شکست

جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو سیمی فائنل میں 125 رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ پہلی بار ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

میچ گوہاٹی میں کھیلا گیا، جس میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے۔ اوپنر لورا وولوارٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز کی یادگار اننگز کھیلی، جو ٹیم کے مضبوط مجموعے کا سبب بنی۔

انگلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مکمل دباؤ کا شکار رہی اور پوری ٹیم صرف 194 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نیٹ سیور برنٹ نے 64 اور ایلس کیپسی نے 50 رنز بنائے، مگر ٹیم کی فتح کے لیے کافی نہ تھے۔

بولنگ کے شعبے میں ماریزان کپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کی بہترین بولر رہیں۔

یہ تاریخی فتح جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم کے لیے یادگار لمحہ ہے اور ٹیم کی عالمی سطح پر کارکردگی کو مزید اجاگر کرتی ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں