سندھ حکومت نے ٹیکس وصولی کیلئے کسانوں کے گرد شکنجہ کس دیا

سندھ ریونیو بورڈ نے کسانوں اور زرعی شعبے پر لگائے گئے ٹیکس سے متعلق اہم تفصیلات جاری کردیں۔ 

سندھ ریونیوبورڈ ذرائع کے مطابق  6 لاکھ تک سالانہ زرعی آمدن والے کسان انکم ٹیکس سے مستثنیٰ  ہوں گے لیکن 6 تا 12 لاکھ زرعی آمدن پر 15 فیصد ٹیکس دینا ہو گا ، جبکہ 16 تا 32 لاکھ سالانہ آمدن والے کسانوں پر 30 فیصد ٹیکس لگےگا جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار روپے فکس وصولی بھی ہوگی۔

ریونیو بورڈ ذرائع کا کہنا ہے ، 32 تا 56 لاکھ آمدن پر 40 فیصد ٹیکس عائد ہو گا اور 6 لاکھ 50 ہزار فکس وصولی ہوگی جبکہ 56 لاکھ سے زائد سالانہ زرعی آمدن پر 45 فیصد ٹیکس دینا ہو گا اور  16 لاکھ 10 ہزار روپے فکس وصولی بھی ہوگی۔

اسکے علاوہ 50 کروڑ سے زائد آمدن پر 10 فیصد سپر ٹیکس بھی دینا ہو گا  اور 15 کروڑ سے زائد آمدن پر ایک فیصد سپر ٹیکس بھی عائد ہو گا ۔

سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق کارپوریٹ فارمنگ میں چھوٹی کمپنیوں کو 20 فیصد جبکہ بڑی کمپنیوں کو 29 فیصد ٹیکس دینا ہو گا ۔

ریونیو بورڈ کے مطابق کہنا کاشتکاری پر ایڈوانس انکم ٹیکس بھی ختم کر دیا گیا ہے جبکہ لائیو اسٹاک سیکٹر پر ٹیکس کی چھوٹ برقرار رہے گی۔ 

سندھ ریونیو بورڈ حکام کے مطابق ٹیکس کلیکشن اور فائلنگ کا نظام مکمل طور پر آٹومیٹڈ ہوگا۔ 

Author

اپنا تبصرہ لکھیں