ماہرہ خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ملکی سینما کی حمایت کی اپیل کی

اداکارہ ماہرہ خان نے لندن میں اپنی نئی فلم “نیلوفر” کی تشہیر کے موقع پر اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملکی سینما کی ترقی اور حمایت کریں۔

اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانچسٹر میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام کا مقصد قانونی اور محفوظ ذرائع سے رقوم بھجوانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

تقریب میں مشہور فنکار ماہرہ خان کے ساتھ احمد علی بٹ اور مومل شیخ کی شرکت نے پروگرام کو مزید پرجوش بنایا۔

مہمانِ خصوصی اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے موصول ہونے والی ترسیلات زر میں اضافے پر شکریہ ادا کیا اور قانونی ذرائع کے استعمال پر زور دیا۔

ڈپٹی گورنر نے بتایا کہ اس سال ترسیلات زر کی ریکارڈ توڑ رقم موصول ہوئی ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کی کوششیں ملک کی معیشت کے لیے نہایت اہم ہیں۔

تقریب کے دوران ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم “نیلوفر” کے بارے میں بھی بات کی اور اوورسیز پاکستانیوں سے ملکی سینما کی حمایت کی اپیل کی۔ منتظمین کے مطابق، لندن میں بھی اس طرح کی تقریب منعقد کی جائے گی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں