جاپان کے اوئیتا قصبے میں شدید آتشزدگی، 170 گھر جل کر خاکستر

جاپان کے جنوبی ساحلی شہر اوئیتا کے ساغانوسیکی علاقے میں منگل کی شام ایک بھاری آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس میں تقریباً 170 گھروں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ ملکی شہروں میں پچھلے تقریباً 50 سال کی سب سے بڑی شہری آتشزدگی تصور کی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر جزوی قابو پایا اور متاثرہ علاقوں میں موجود 175 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ تاہم ایک شخص ابھی بھی لاپتہ ہے اور تفتیش جاری ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کیا تھی۔

واقعے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ تقریبا 48,900 مربع میٹر رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا، جو تقریباً سات فٹبال میدانوں کے برابر ہے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ قریبی جنگلات، ساحل کے علاقے اور یہاں تک کہ ایک غیر آباد جزیرے تک پھیل گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فوجی اور فائر فائٹرز نے ہیلی کاپٹرز اور دیگر وسائل کا استعمال کیا۔

جاپان کی وزیر اعظم نے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت کی طرف سے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی اور بحالی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مقامی حکام کے تعاون سے ایمرجنسی ریلیف سینٹرز قائم کیے گئے اور متاثرہ افراد کو ہنگامی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں