ہانگ کانگ کے رہائشی اپارٹمنٹس میں لگنے والی آگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 55 تک پہنچ گئی ہے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان، نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ 51 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ چار افراد نے اسپتال میں دم توڑا۔ آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹر بھی جان کی بازی ہار گیا۔
آتشزدگی کے بعد سے 270 سے زائد افراد کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ حکام کے مطابق، سات عمارتوں میں سے چار میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ باقی عمارتیں اب بھی شعلوں کی لپیٹ میں ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر کھڑکیوں کو بند کرنے کے لیے پولی سٹیرین بورڈز استعمال کیے گئے تھے، اور ممکن ہے کہ انہی کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی ہو۔
حکام نے مزید بتایا کہ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بانس کی اسکیف فولڈنگ کے استعمال کے باعث آگ دوسری عمارتوں تک منتقل ہوئی۔ آتشزدگی کے بعد غفلت کے الزام میں ایک تعمیراتی کمپنی کے تین عہدیداران کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے