بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف فلم پروڈیوسر سنکر کرشنا پرساد چوہدری (کے پی چوہدری) نے نامعلوم وجوہات کی بناپر خود کشی کر لی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف فلم پروڈیسر کے پی چوہدری نے رجنی کانت کی 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم بلاک بسٹر مووی ’کبالی‘ بھی پروڈیوس کی تھی ۔ رجنی کانت کی اس فلم نے باکس آفس پر 250 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کے پی چوہدری کی لاش بھارت کے سیاحتی شہر گوا سے ملی اور حکام کے مطابق فلم پروڈیوسر کی موت خودکشی تھی ۔
رپورٹس کے مطابق تاحال ان کی خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں تاہم ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم پروڈیوسر مالی مشکلات کا شکار تھے ۔
رپورٹس کے مطابق 2023 میں کے پی چوہدری منشیات کیس میں گرفتار بھی ہوئے تھے اور پولیس نے ان سے 82گرام سے زائد ہیروئن بھی برآمد کی تھی اور انہوں نے منشیات کے استعمال کا اعتراف بھی کیا تھا۔