فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ تاریخی ایونٹ پہلی بار تین ممالک میکسیکو، کینیڈا اور امریکا میں مشترکہ طور پر منعقد ہو گا۔ میگا ایونٹ میں کل 48 ٹیمیں شامل ہوں گی جو 12 گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں۔ میکسیکو گروپ اے، کینیڈا گروپ بی اور امریکا گروپ ڈی میں شامل ہیں۔
افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو سٹی میں شیڈول ہے، جبکہ میچز امریکا کے گیارہ، میکسیکو کے تین اور کینیڈا کے دو شہروں میں ہوں گے۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور تینوں ممالک کے وزرائے اعظم نے تقریب میں شرکت کی۔
ٹائٹل فائنل میچ 19 جولائی کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔ ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی لائنل میسی اپنی ٹیم کے ساتھ ٹائٹل کا دفاع کریں گے، جبکہ یہ ایونٹ کرسٹیانو رونالڈو اور میسی کے لیے آخری عالمی کپ ہو سکتا ہے۔
یہ ورلڈ کپ فٹبال کے مداحوں کے لیے ایک سنسنی خیز اور یادگار میگا ایونٹ ثابت ہونے والا ہے، جس میں دنیا کے بہترین کھلاڑی اپنی مہارت