پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی

پاکستان نے دو دہائیوں کے طویل انتظار کے بعد ایک بڑے اسکواش ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔ ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 6 سے 10 اپریل 2025 تک کراچی میں پہلی ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپکیمیزبانی کرے گا۔

یہ تاریخی چیمپئن شپ نہ صرف پاکستان میں اسکواش کی بحالی کی امیدوں کو تقویت دے گی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تاثر کو بھی اجاگر کرے گی۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر60 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، جو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑی ترغیب ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2005 میں کسی ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی کی تھی۔ اس نئے اعزاز کے ساتھ پاکستان ایک بار پھر اسکواش کے عالمی منظرنامے پر اپنی موجودگی کا احساس دلانے جا رہا ہے، جس کی بنیاد ماضی میں پاکستان کے لیجنڈری کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیوں پر رکھی گئی ہے۔

یہ ایونٹ نہ صرف کھیلوں کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے بلکہ ملک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی جانب ایک مثبت قدم بھی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں