جو بائیڈن نے 37 قیدیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی

امریکی صدر جو بائیڈن نے 37 وفاقی قیدیوں کی موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس تبدیلی کے بعد سزائے موت کے منتظر وفاقی قیدیوں کی تعداد صرف 3 رہ گئی ہے۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ یہ اقدام ان کی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی پھانسیوں پر عائد پابندی سے ہم آہنگ ہے۔

تبدیلی کے باوجود دہشت گردی اور اجتماعی قتل کے مجرموں کی سزائے موت برقرار رہے گی۔ بوسٹن میراتھون بم دھماکہ 2013 کے مجرم جوہر سرنیف، ساؤتھ کیرولائنا میں چرچ حملے کے مجرم ڈائیلان روف، اور پٹسبرگ میں یہودی عبادت گاہ حملے کے مجرم رابرٹ بوورز کی سزائیں تبدیل نہیں کی گئیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں