گوتم گھمبیر نے بھارت کو دبئی میں حاصل ایڈوانٹیج پر تنقید کرنے والوں پر سخت ردعمل ظاہر کیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ گوتم گھمبیر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دبئی کی کنڈیشنز پر بھارت کو ملنے والے ایڈوانٹیج کے دعوے کو مسترد کر دیا۔ دبئی میں بھارت نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہوتا تو بھی ہم دو اسپنرز کے ساتھ کھیلنے جاتے، اس لئے دبئی میں برتری کے دعوے بالکل بے بنیاد ہیں۔
گھمبیر نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم نے دبئی اسٹیڈیم میں ایک دن بھی پریکٹس نہیں کی۔ ٹیم نے آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کی تھی، اور وہاں کی کنڈیشنز دبئی اسٹیڈیم کی وکٹ سے مختلف تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی کی کنڈیشنز بھارت کے لیے اتنی ہی اجنبی ہیں جتنی کسی اور ٹیم کے لیے، اس لیے اس بات کی تنقید بے جا ہے اور حقیقت سے دور ہے۔
گھمبیر نے دبئی کی پچ پر بھارت کو کسی قسم کی برتری حاصل ہونے کے دعووں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کب اور کون سے ٹورنامنٹ میں دبئی کی موجودہ کنڈیشنز میں کھیل کر کامیابی حاصل کی؟ انہیں یاد نہیں۔
انہوں نے صحافیوں کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بطور جرنلسٹ آپ کھلاڑیوں کے رنز اور وکٹ کے اعداد و شمار پر نظر رکھتے ہیں، لیکن ہم کھلاڑیوں کے میچ پر اثرات کا تجزیہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کھلاڑی کے زیادہ اسکور کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بڑا کھلاڑی ہے، اہم بات یہ ہے کہ وہ میچ کے نتیجے پر اثر ڈالتا ہے۔
گوتم گھمبیر نے بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم نے ہر ڈیپارٹمنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ ابھی ایک میچ باقی ہے جسے ہر حال میں جیتنا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ سلیکشن یا ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کی پرواہ نہیں کرتے، کیونکہ ان کا فوکس صرف کھلاڑیوں کی کارکردگی اور ٹیم کی کامیابی پر ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں