جرمنی کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی، نئے انتخابات کا اعلان

جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائیر نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے ملک میں نئے عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، صدر شٹائن مائیر نے چانسلر اولاف شولز کی مخلوط حکومت کے خاتمے کے بعد یہ اہم فیصلہ کیا۔ نئے عام انتخابات 23 فروری کو منعقد ہوں گے۔

صدر شٹائن مائیر کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں جرمنی کو ایک مستحکم حکومت کی ضرورت ہے جو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرے اور ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا مؤثر انداز میں کر سکے۔

ماہرین کے مطابق، یہ اقدام جرمنی کی سیاسی صورتحال میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں