ایشیز ٹیسٹ: انگلینڈ 334 رنز پر آل آؤٹ، جو روٹ کی شاندار سنچری

دوسرے ایشیز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 334 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ یہ جنوری 2018 کے بعد پہلا موقع ہے جب انگلینڈ نے آسٹریلیا میں کسی ٹیسٹ اننگز میں تین سو رنز مکمل کیے ہیں۔

گابا میں میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو انگلش ٹیم نے پچھلے روز کے اسکور میں صرف نو رنز کا اضافہ کیا۔ جوفرا آرچر 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مارنس لبوشین نے ان کا کیچ پکڑا۔ جو روٹ 138 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ مائیکل نیسر، برینڈن ڈوگٹ اور اسکاٹ بولینڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا مگر ابتدائی اوورز میں ہی نقصان اٹھانا پڑا۔ پانچ کے مجموعی اسکور پر بین ڈکٹ آؤٹ ہوئے اور تیسرے اوور میں اولی پوپ بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

بعد میں زیک کرولی اور جو روٹ نے 117 رنز کی شراکت قائم کی۔ کرولی 76 رنز بنا کر مائیکل نیسر کا شکار بنے۔ 176 کے مجموعی اسکور پر ہیری بروک 31 رنز بنا کر اسٹارک کی وکٹ بنے۔ یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 415ویں وکٹ تھی، جس سے وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے۔

کپتان بین اسٹوکس 19، جیمی اسمتھ صفر، ول جیکس 19، گس ایٹکنسن 4 اور برائیڈن کارس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ دن کے اختتام تک جو روٹ اور جوفرا آرچر نے آخری وکٹ پر 61 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

جو روٹ نے اپنی پہلی سنچری مکمل کی، جو ان کا 40واں ٹیسٹ سنچری بھی ہے اور آسٹریلوی سرزمین پر ان کی پہلی سنچری ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 40 سنچریز بنانے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔ دن کے اختتام تک انگلینڈ نے نو وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے تھے

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں