مسٹر پرفیکٹ اداکار عامر خان "ملنگ” بن گئے ، ویڈیو وائرل

لمبے بال، پھٹے  پرانے میلے کچیلے کپڑوں میں ملبوس شخص کو ممبئی کی سڑکوں پر عجیب و غریب حرکتیں کرتا دیکھ کر شہری پریشان ہوگئے ، لیکن انہیں نہیں معلوم تھا کہ یہ ملنگ کون ہے ۔

جی ہاں ! یہ کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ، عامر خان تھے جو ملنگ کے حلیے میں سڑک پر آئے اور گھنٹوں لوگوں کے درمیان رہے۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ لوگ اُن کے ساتھ ملاقات کرنے یا تصاویر بنوانے کے بجائے حلیے کی وجہ سے دور بھاگتے رہے اور کوئی بھی انہیں پہچان نہ سکا ۔

عامر خان بکھرے لمبے بالوں، گھنی داڑھی، اور چیتھڑوں سے بنے بھورے لباس میں ایک ہاتھ سے گاڑی دھکیلتے ہوئے دیکھا گیا، وہ اس قدر فطری انداز میں بھیڑ میں شامل ہوئے کہ لوگ انہیں پہچان ہی نہ سکے۔

اس سے قبل عامر خان کی ملنگ کا روپ دھارنے کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔ اگرچہ ان کے اس روپ کے پیچھے چھپی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی ۔ لیکن ان کی اس انوکھے گیٹ اپ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں ۔ ان کے مداح بے صبری سے جاننے کیلئے بے تاب ہیں کہ کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آخر کس پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اور یہ روپ دھارنے کی وجہ کیا تھی ؟

Author

اپنا تبصرہ لکھیں