بھارت کا بارڈر کراس کرتے ایک پاکستانی کو ہلاک کرنے کا دعوٰی

بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ، انھوں نے ایک پاکستانی شہری کو، جو مبینہ طور پر سرحد عبور کرکے بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی، شب، 23 مئی کو بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں پیش آیا۔

بی ایس ایف، جو بھارت کی وزارت داخلہ کے تحت ایک مسلح پولیس فورس ہے، نے ہفتے کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ، ان کے اہلکاروں نے ایک مشتبہ فرد کو سرحد عبور کرتے ہوئے باڑ کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا۔ بیان کے مطابق، اہلکاروں نے پہلے اسے روکنے کی کوشش کی، لیکن جب وہ باز نہ آیا تو اس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ، یہ واقعہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحد پر پیش آیا، جو مغربی بھارتی ریاست گجرات اور پاکستان کے جنوب مشرقی صوبہ سندھ کے درمیان واقع ہے۔ انڈین فورسز کے مطابق، ہلاک ہونے والا شخص مشکوک حرکات کر رہا تھا اور ان کے بار بار خبردار کرنے کے باوجود آگے بڑھتا رہا۔

تاحال پاکستان کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری ردعمل یا مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں