ویمن ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے تھائی لینڈ میں منعقد ہوئے۔ ازبک ویمن نیشنل ٹیم کی کھلاڑیوں نے 3 طلائی، 4 نقرئی اور 2 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔
طلائی طمغے جیتنے والی باکسرز
ازبکستان کی خواتین باکسر ز نے فائنل مقابلوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں،48 کلوگرام کیٹیگری میں ازبک باکسر فرزانہ فوزیلوا نے ویتنام کی لی چی نگو کو 4:1 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
52 کلوگرام کیٹیگری میں ازبک باکسر فیروزا کزاکووا نے یوکرین کی سویتلانا اومانسکایا کو 5:0 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
6کلوگرام کیٹیگری میں ازبک باکسر نواباہور حمیدوا نے چین کی ہوئپنگ یوان کو 4:1 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
نقرئی تمغے جیتنے والی باکسرز
54 کلوگرام کیٹیگری میں ازبک باکسر عزیزہ یعقوبوا اور تھائی لینڈ کی باکسر نتنچا چونگ پرونگ کلان کے درمیان فائنل مقابلہ ہوا جِس میں ازبک باکسر نے شکست کے بعد نقرئی تمغہ حاصل کیا۔
57 کلوگرام کیٹیگری میں ازبک باکسر نگینہ اختمووا کا تھائی لینڈ کی باکسر پونراوی رونرس سے مقابلہ ہوا، جِس میں ازبک باکسر نے نقرئی تمغہ حاصل کیا۔
75 کلوگرام کیٹیگری میں ازبک باکسر عزیزہ زوکرووا کا چین کی لینا وانگ سے مقابلہ ہوا، جِس میں شکست کے بعد اُنہوں نے نقرئی تمغہ حاصل کیا۔
81 کلوگرام کیٹیگری میں ازبک باکسر اولیتنائے سوتمبوئے وا قازقستان کی یلڈانا طالبووا سے ہار گئیں، جِس کے بعد اُنہوں نے نقرئی تمغہ حاصل کیا۔
کانسی کے تمغے جیتنے والی باکسرز
50 کلوگرام کیٹیگری میں ازبک باکسر سبینہ بوبوکلووا جبکہ 81 کلوگرام کیٹیگری میں سخبہ روزمتوا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔