ازبک صدر شوکت مرزائیوف سرکاری دورے پر انقرہ پہنچ گئے، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ اور توانائی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف اپنی اہلیہ کے ہمراہ سرکاری دورے پر ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے۔ ایسن بوغا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ نے ازبک صدر اور ان کی اہلیہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

ہوائی اڈے پر دونوں ممالک کے قومی پرچم لہرائے گئے جبکہ گارڈز نے ازبک صدر اور ان کی اہلیہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

دورے کے دوران آج صدارتی محل میں اعلیٰ سطح اسٹریٹجک تعاون کونسل کا چوتھا اجلاس منعقد ہوگا جس میں سیاست، تجارت و معیشت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، توانائی، ثقافت، انسانی ترقی اور دیگر اہم شعبوں میں عملی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

انقرہ میں ہونے والی تقریبات کے علاوہ صدر شوکت مرزائیوف ترکی کے صوبہ حاتائے کے ضلع آرسوز میں ‘ازبکستان’ رہائشی منصوبے کے افتتاح میں بھی شرکت کریں گے، جبکہ استنبول میں ازبک اسکول کی تعمیر کے آغاز کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔

ائیرپورٹ سے صدارتی محل اق سرائے پہنچنے پر ازبک صدرکے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ صدر رجب طیب ایردوان نے ازبک صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔

استقبالیہ تقریب کے موقع پر بھی مہمانوں کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ صدر شوکت مرزائیوف اور صدر رجب طیب اردوان اسٹیج پر تشریف لے گئے، جہاں فوجی بینڈ نے دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور سرکاری وفود کے ارکان سے مصافحہ کیا۔

استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں صدور کے درمیان ملاقات ہوگی، جس میں ازبکستان اور ترکی کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے اور باہمی تعلقات مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں