زیادہ الٹرا پروسیسڈ کھانے والی خواتین میں باول کی بیماری کا خطرہ بڑھ گیا

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ خواتین جو زیادہ مقدار میں الٹرا پروسیسڈ غذائیں استعمال کرتی ہیں، ان میں باول کینسر کی علامات ظاہر ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق، وہ خواتین جو باقاعدگی کے ساتھ الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتی ہیں، ان کے باول میں غیر کینسر زدہ رسولی (adenoma) بننے کے امکانات نمایاں طور پر زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ رسولیاں طویل عرصے کے دوران کینسر میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔

یہ تحقیق جاما اونکولوجی میں شائع ہوئی، جس میں ماہرین نے بتایا کہ کس طرح غذا باول میں ابتدائی تبدیلیوں کو متاثر کر سکتی ہے اور ممکنہ طور پر کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔

تحقیق میں اوسطاً 45 برس کی 29,105 خواتین کا معائنہ کیا گیا اور ہر چار برس بعد ان کا فوڈ سروے کیا گیا۔

سروے کے نتائج کے مطابق، وہ خواتین جو باقاعدگی سے الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتی تھیں، ان میں غذا نہ کھانے والی خواتین کے مقابلے میں غیر نقصان دہ رسولی ایڈینوما بننے کے امکانات 45 فیصد زیادہ پائے گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ صحت کے خطرات، خاص طور پر باول کینسر، سے محفوظ رہ سکیں

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں