بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بھارت چھوڑ کر پاکستان جانے کی دھمکی دے دی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوپاکستان جانےکی دھمکی دے دی۔

راکھی ساونت نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ سوٹ کیس سمیت ائیرپورٹ پر موجود ہیں ۔ ویڈیو میں انہوں نے دھمکی دی کہ اگر بھارت میں ٹک ٹاک سے پابندی نہ ہٹائی گئی تو وہ پاکستان جا کر شادی کر لیں گی اور وہاں حلوہ پوری کھائیں گی ۔

اداکارہ راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا ، پوری دنیا ٹک ٹاک سے پیسہ کما رہی ہے ، تاہم بھارتی بیروزگار بیٹھے ہیں ۔

واضح رہے ، 2020 میں مودی حکومت نے  ڈیٹا سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر بھارت میں ٹک ٹاک سمیت دیگر 58 چینی ایپس پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اس سے قبل  راکھی ساونت نے پاکستانی معروف اداکاراؤں کو ڈانس کا چیلنج بھی دیا تھا۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ راکھی ساونت نے کہا تھا ، پاکستان سے ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس سب کو لے آؤ میں انہیں ڈانس میں ہرا دوں گی ۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں سب کو شکست دے دوں گی کیونکہ میں بالی وڈ کی آئٹم گرل اور رئیلیٹی شو کی ملکہ ہوں، چاہے کوئی ڈانس ہو یا کوئی رئیلیٹی شو سب کو شکست دے دوں گی ۔

راکھی ساونت کا ایک انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے نہ صرف پاکستانی لڑکوں بلکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کیلئے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں