بھارت میں 26 جنوری تک جاری رہنے والے دنیا کے سب سے بڑا کنبھ میلہ اپنی منفرد داستانوں اور شخصیات کے باعث دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ انہی شخصیات میں سے ایک سولہ سالہ مونالیزا بھونسلے بھی ہے، جس کو "وائرل مونالیزا” کا خطاب دیا گیا ہے۔
کنبھ میلے میں ہاتھ سے بنے ہار بیچنے والی یہ لڑکی اپنی گہری رنگت اور خوبصورت آنکھوں کے ساتھ معصومیت بھری مسکان کے باعث سوشل میڈیا پر مشہور ہو گئی ہے ۔
مونالیزا کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انکے پاس خریداری کیلئے آنے والے لوگوں کا ہجوم بھی بڑھ گیا تھا ۔ رش کے باعث ان کے ساتھ ہراسانی کے واقعات بھی پیش آئے، جس پر انکے والد نے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے فوری طور پر انہیں واپس گھر بھجوا دیا ۔
رپورٹس کے مطابق ایک معروف بھارتی فلم ڈائریکٹرنے مونالیزا کو اپنی آنے والی فلم ’دی ڈائری آف منی پور‘ میں کردار کی بھی پیشکش کر دی ہے ۔ تاہم، مونالیزا نے اس پیشکش پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔
ایک انٹرویو میں مونالیزا نے اپنی شہرت کو قسمت قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے اور فلم میں کام کے لیے بھی مثبت ردعمل دیا ہے ۔ مونالیزا اس فلم میں کردار ادا کرنے کیلئے راضی ہوں گی یا نہیں اس حوالے سے تو فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم وہ کئی سوشل میڈیا سٹاز کی طرح سال 2025 کی پہلی انٹرنیٹ سینسیشن بن گئی ہیں جن کی خوبصورتی اور معصومیت کے چرچے ہر طرف ہو رہے ہیں ۔