چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی بھارتی سکواڈ کا اعلان

بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ء کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ۔

بھارتی کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان کیا ۔ چیمپئنز ٹرافی میں روہت شرما بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شبمن گل نائب کپتان ہوں گے ۔

پندرہ رکنی بھارتی اسکواڈ میں روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا شامل ہیں۔

جبکہ اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت اور رویندرا جڈیجدا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے ، پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ ایونٹ میں بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف دبئی میں کھیلےگی ۔ جبکہ پاکستان اور بھارت کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جائیں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں