پاک بھارت میچ کے حوالے سے محمد عامر کی بڑی پیشنگوئی

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے بڑی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتح اسی ٹیم کا مقدر بنے گی جو ٹیم کم غلطیاں اور پریشر ہینڈل کرے گی ۔ ان کا کہنا ہے ، شاہین آفریدی بھارت کیخلاف اچھا پرفارم کرے گا ۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہناتھا کہ  پاکستان نے حال ہی میں آسٹریلیا کو شکست دی ہے ، جبکہ جنوبی افریقہ کو بھی ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ہے تو میرے خیال میں پاکستانی ٹیم زیادہ مضبوط ہے ،  بھارت بڑے ٹورنامنٹس میں ہمیشہ فیورٹ رہی ہے  کیونکہ وہ اچھا پرفارم کرتے ہیں لیکن حالیہ  شکستوں اور تنقید کے باعث بھارتی ٹیم کا مورال ڈاؤن ہے ۔ پاک بھارت میچ کے حوالے سے محمد عامر کا کہنا ہے کہ جو ٹیم کم غلطیاں کرے گی اور کم پریشر لے گی وہی جیتے گی ۔

سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کاکہناتھا ، اگر مجھے موقع ملا تو میں بمراہ کے ساتھ اوپننگ باؤلنگ کروں گا ، ان کا کہنا تھا ، اگر چیمپئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ نہیں کھیلتے تو یہ بھارتی ٹیم کا بڑا نقصان ہوگا کیونکہ وہ  بھارت کے اہم ترین باؤلر ہیں، اٹیک بھی وہی کرتے ہیں،  محمد عامر کا کہنا ہے اگر بمراہ نہیں ہے تو بھارتی ٹیم آدھی رہ جاتی ہے ۔شاہین شاہ آفریدی نے اچھا کم بیک کیاہے اور مجھے لگتاہے کہ وہ بھارت کیخلاف میچ میں بہترین پر فارم کریں گے ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں