روس کے شہر سیخا لین میں ہونے والی فار ایسٹ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستان کی پانچ رکنی ویٹ لفٹنگ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ ٹیم نے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی، جس میں ایک سلور اور دو برونز میڈلز شامل ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر دستگیر بٹ، نوح دستگیر بٹ، سجاد آمین ملک، آفتاب بٹ، اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم کی اس شاندار کامیابی نے مستقبل کے لیے امیدیں روشن کر دی ہیں۔ ٹیم کے کوچ، محمد زبیر یوسف بٹ، جو ایک انٹرنیشنل ریفری بھی ہیں، نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور اس کامیابی کو پاکستان ویٹ لفٹنگ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔