تیونس میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں، 27 افراد ہلاک

تیونس کے قریب تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے کے المناک حادثے میں 27 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ تیونس کے سیفکس شہر کے قریب پیش آیا، جہاں افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی کشتیاں حادثے کا شکار ہوئیں۔ واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ 83 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

تیونس کے نیشنل گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 15 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ باقی ہلاک شدگان اور بچائے گئے افراد کو کوسٹ گارڈ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ تیونس میں اکثر غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے ساتھ ایسے حادثات پیش آتے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی تیونس کے ساحلی محافظوں کو دو مختلف حادثات میں ڈوبنے والے 30 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں