تیل پیدا اور برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران تیل کی پیداوار میں 2.2 ملین بیرل یومیہ کی رضا کارانہ کمی کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ تیل کی عالمی منڈی میں استحکام اور توازن برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق، اپریل 2025 سے پیداوار میں اضافے کا عمل شروع ہوگا، جبکہ 2026 کے اختتام تک آٹھ ممالک مزید 1.65 ملین بیرل یومیہ کی رضا کارانہ کمی کریں گے۔
اوپیک پلس ڈیل کے تحت 2025 میں پیداوار کے کوٹے میں تبدیلی کا اثر صرف متحدہ عرب امارات پر ہوگا۔ پہلے طے شدہ منصوبے کے مطابق یو اے ای کو جنوری 2025 سے پیداوار میں 300,000 بیرل یومیہ اضافہ کرنا تھا، لیکن اب یہ عمل اپریل 2025 سے شروع ہوگا اور ستمبر 2026 تک مکمل ہوگا۔
وعدوں کی تلافی
روس، عراق، اور قازقستان نے 2024 میں پیداوار میں کمی کے وعدوں پر مکمل عمل نہیں کیا تھا، جس کی تلافی کا عمل اگست 2024 سے شروع ہوا اور توقع ہے کہ ستمبر 2025 تک جاری رہے گا۔
پیداوار میں کمی کے اعداد و شمار
روس : 480،000 بیرل یومیہ کمی
قازقستان : 699،000 بیرل یومیہ کمی
عراق: 144 ملین بیرل یومیہ کمی
یہ اقدامات اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی منڈی میں طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔