چینی ہم منصب کی چین کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرلی، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے اپریل 2026 میں چین کے سرکاری دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پیش رفت ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ہوئی۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر بتایا کہ انہوں نے بھی صدر شی جن پنگ کو اسی سال کے آخر میں امریکا کے سرکاری دورے کی دعوت دی ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے حالیہ معاہدوں پر خاطر خواہ پیش رفت ہو چکی ہے، جس کے بعد اب بڑے اہداف پر توجہ دینا ممکن ہو سکے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قریبی اور مسلسل رابطہ رکھنا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کے ساتھ امریکی تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور اکتوبر میں جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ہونے والی ملاقات انتہائی کامیاب رہی تھی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں