چیمپئنز ٹرافی کے 3 میچوں کے ٹکٹس کی فروخت مکمل

چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا اعلان ہوتے ہی  شائقین کرکٹ نے غیر معمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے اور ایک ہی روز میں تین میچز کے ٹکٹ مکمل فروخت ہو گئے ہیں ۔چیمپمئنز ٹرافی کے ابتدائی مرحلے میں30 فیصد ٹکٹ آن لائن فروخت کیلئے پیش کئے گئے تھے ۔  

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ، پاکستان نیوزی لینڈ، آسٹریلیا انگلینڈ اور پاکستان بنگلا دیش کے میچز کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں ۔

واضح رہے ، پاکستان اور نیوزی لینڈکا میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا ۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں اپنا میچ 22 فروری کو لاہور میں کھیلیں گی جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں 27 فروری کو راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گی ۔

پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹس کی فروخت کے بعد دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹس 3 فروری سے فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی ۔

 پی سی بی ترجمان کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت پر عوامی ردعمل نہایت خوش کن ہے۔ چند گھنٹوں میں ہی مکمل ٹکٹوں کی فروخت شائقین کی بھرپور دلچسپی کی عکاس ہے۔ پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں جو اچھی خبر ہے۔ پی سی بی زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو براہ راست میچز دکھانےکی سہولت دےگا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں