بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل اور چیف ایگزیکٹو نیوز اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا!

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے سربراہ ٹم ڈیوی اور نیوز چیف ڈیبرہ ٹرنَس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ادارے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر میں جانبدارانہ ترمیم کرنے کا الزام لگا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی بی سی پر الزام ہے کہ اس کے پروگرام پینوراما نے ٹرمپ کی دو مختلف تقاریر کے حصوں کو جوڑ کر ایسا دکھایا جیسے وہ 2021 کے کیپیٹل ہل حملے کی حمایت کر رہے ہوں۔ ٹرمپ نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے بی بی سی کے دونوں عہدیداروں کو “بےایمان لوگ” قرار دیا اور ان کے استعفوں کا خیرمقدم کیا۔

اس تنازع کے ساتھ ہی ایک اور اندرونی رپورٹ بھی منظر عام پر آئی، جس میں بی بی سی پر غز-ہ جنگ، اسرائ-یل اور ٹرانس جینڈر معاملات کی کوریج میں جانبداری کے الزامات لگائے گئے تھے۔ یہ رپورٹ لیک ہو کر برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف میں شائع ہوئی، جس کے بعد ادارے پر دباؤ مزید بڑھ گیا۔

بی بی سی کے سربراہ ٹم ڈیوی نے کہا کہ ادارہ دنیا بھر میں معیاری صحافت کے لیے مشہور ہے، مگر کچھ غلطیاں ضرور ہوئیں جن کی ذمہ داری وہ قبول کرتے ہیں۔ دوسری جانب ڈیبرہ ٹرنَس نے اپنے بیان میں کہا کہ بی بی سی نیوز پر لگنے والے جانبداری کے الزامات بے بنیاد ہیں، لیکن وہ حالات کو دیکھتے ہوئے مستعفی ہو رہی ہیں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں