ٹیکنالوجی کی دنیا میں حال ہی میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ایپل کمپنی اپنے حال ہی میں لانچ کیے گئے آئی فون ایئر کی پیداوار میں کمی لا رہی ہے۔ بعض رپورٹس میں تو یہ تک کہا گیا کہ فون “اینڈ آف پروڈکشن” مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔
تاہم، تازہ ترین رپورٹ نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔ 26 اکتوبر 2025 کو سرمایہ کاروں کے نام جاری کیے گئے ایک نوٹ میں تحقیقاتی کمپنی ٹی ڈی کاوین (TD Cowen) نے وضاحت کی کہ ایپل نے 2025 میں تیار کیے جانے والے آئی فون ایئر یونٹس کی پیداوار میں کوئی کمی نہیں کی۔
رپورٹ کے مطابق، اکتوبر کے لیے آئی فون ایئر کی پیداوار کی پیش گوئی پہلے کی طرح برقرار ہے۔ کمپنی نے تیسرے سہ ماہی کے لیے 30 لاکھ یونٹس اور چوتھے سہ ماہی کے لیے 70 لاکھ یونٹس تیار کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔
اس بیان کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ ایپل اپنے نئے فون کی پیداوار معمول کے مطابق جاری رکھے ہوئے ہے، اور اس حوالے سے سامنے آنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں