آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ء میں شرکت کرنے والی دو اہم ٹیموں کی تاخیر سے آمد کے باعث افتتاحی تقریب نہ ہونے کی خبریں زیرگردش ہیں۔
کراچی میں 8 ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور پری ٹورنامنٹ فوٹو شوٹ کی تقریب بھی کھٹائی میں پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی کپتان روہت شرما پریس کانفرنس کے لئےکراچی نہیں آئیں گے۔
اگرچہ ابھی تک افتتاحی تقریب کی باضابطہ طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی تاہم اس سے پہلے رپورٹس تھیں کہ افتتاحی تقریب پر کام جاری ہے ۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے ، افتتاحی تقریب کے حوالے سے اندرونی طور پر اور آئی سی سی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا تھا ، تاہم ابھی اس کی تفصیلات یا شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اپنا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلیں گی ۔