ہالی ووڈ اداکاروں اور ہدایت کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے وہ کسی بھی قسم کا پروڈکشن کمپنیوں سے تعاون نہیں کریں گے.
ہالی ووڈ اداکاروں اورہدایتکاروں نےاسرائیلی فلمی اداروں کیساتھ کام کرنے سے مکمل انکارکر دیا ہے ، ہالی ووڈ اسٹاز اور ہدایت کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی میں ملوث ہے،اسرائیلی نشریاتی اداروں اور پروڈکشن کمپنیوں کے ساتھ تعاون نہیں کرینگے.
غزہ جہاں پر اسرائیلی کاروائیوں کے خلاف پوری دنیا میں آوازیں بلند ہورہیں ہیں وہیں ہالی ووڈ اداکاروں اور ہدایت کاروں نے ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اسرائیلی اداروں سے قطع تعلقی کرتے ہوئے فلمی صنعت عہد نامے پر دستط کر دئیے ہیں۔
عہد نامے پر دستخط کرنے والوں میں فلمی ستاروں میں اولیویا کولمین، مارک رفیلو، ٹلڈا سوئنٹن، خاویر بارڈیم، ایو ایڈیبری، رض احمد اور جوش اوکونر شامل ہیں۔