ایمی ایوارڈز عام طور پر فلم، ٹیلی وژن اور آرٹ سے منسلک شخصیات کو دیے جاتے ہیں، تاہم اس بار سابق امریکی صدر نے “بہترین داستان گو”کے زُمرہ میں یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔
کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز کا انعقاد لاس اینجلس میں منعقد کیا گیا جہاں اس تقریب میں باراک اوباما نے نیٹ فلکس سیریز ’اوو اوشین‘ کے لیے بہترین داستان گو کا ایوارڈ اپنے نام کیا ،تاحال زرائع کے مطابق انہوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی ،جس پر ان کا اعزاز میڈین جارڈن کلیپر نے قبول کیا۔
سابق امریکی صدر کو بہترین کہانی سنانے والے کے طور پر یہ تیسری بار ایوارڈ ملا ہے۔ اس سے پہلے وہ 2022 میں ‘اوہ گریٹ نیشنل پارکس’ اور 2023 میں ورکنگ واٹ وی ڈو آل ڈے’ کے لیے پرائم ایمی ایوارڈ جیت چکے ہیں